Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ایم جے اکبر کے پاس کار بھی نہیں اہلیہ کے اثاثے 44 کروڑ

ایم جے اکبر کے پاس کار بھی نہیں اہلیہ کے اثاثے 44 کروڑ

بھوپال ۔ یکم جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا انتخابات میں کئی اہم شخصیتیں مقابلہ کررہی ہیں اور ان کے حلف ناموں میں یہ انکشاف ہوا کہ جرنلسٹ ایم جے اکبر اور سینئر بی جے پی لیڈر انیل داوے کے پاس کار بھی نہیں ہے جبکہ کانگریس امیدوار وویک تنکھا کے پاس پانچ کاریں بشمول مرسیڈیز بنز ہیں ۔ صحافی سے سیاستداں بننے والے 65 سالہ ایم جے اکبر بی جے پی امیدوار ہیں اور اُن کی اہلیہ کے تقریباً 44 کروڑ کے اثاثہ جات ہیں ۔ اسی طرح بی جے پی کے ایک اور امیدوار انیل داوے کے اثاثہ جات 60.9 لاکھ روپئے ہیں۔ وویک تنکھا اور ان کی اہلیہ نے حلف نامہ میں تقریباً 62 کروڑ روپئے کے اثاثہ جات کا انکشاف کیا اور یہ بھی بتایا کہ اُن کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ روپئے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT