Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم سی آئی ٹیم کا دورہ دواخانہ عثمانیہ میڈیکل نشستوں میں اضافہ کیلئے آرتھوپیڈک شعبہ کا معائنہ

ایم سی آئی ٹیم کا دورہ دواخانہ عثمانیہ میڈیکل نشستوں میں اضافہ کیلئے آرتھوپیڈک شعبہ کا معائنہ

حیدرآباد 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ٹیم نے گزشتہ دن دواخانہ عثمانیہ کا دورہ کیا اور دواخانے کے بعض اہم شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ باوثوق ذرائع نے کہاکہ عثمانیہ میڈیکل کالج کے شعبہ آرتھوپیڈک میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے پیش کردہ درخواست پر ہی میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ٹیم نے دواخانہ عثمانیہ کے آرتھوپیڈک شعبہ کی کارکردگی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فی الوقت آرتھوپیڈک شعبہ کے تحت عثمانیہ دواخانہ میں 150 بستر پائے جانے کے پیش نظر پی جی کورس کی صرف سات نشستیں ہیں جبکہ ان نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے لہذا مزید پانچ نشستوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی خواہش کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل ڈاکٹر جی وی ایس مورتی نے ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن ریاست تلنگانہ کے ذریعہ میڈیکل کونسل آف انڈیا نئی دہلی کو مکتوب روانہ کیا تھا اور اس مکتوب پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل کونسل آف انڈیا کی معائنہ کرنے والی ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر کرشنا راؤ نے سپرنٹنڈنٹ دواخانہ عثمانیہ ڈاکٹر جی ایس وی مورتی، آرتھوپیڈک شعبہ کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر ستیہ نارائنا، آر ایم او دواخانہ عثمانیہ ڈاکٹر رفیع و دیگر نے مریضوں سے ملاقات کرکے آرتھوپیڈک شعبہ کی کارکردگی بشمول آؤٹ پیشنٹ، ایکسرے، ایم او ٹی، ای او ٹی، ایس آئی ٹی یو کے علاوہ دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرکے طبی خدمات کا جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT