Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایم سی ڈی چناؤ کے سبب آئی پی ایل کے پروگرام میں تبدیلی

ایم سی ڈی چناؤ کے سبب آئی پی ایل کے پروگرام میں تبدیلی

نئی دہلی 20مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں اگلے ماہ ہونے والے تین کارپوریشنز کے انتخابات کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2017 کے پروگرام میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اب 22 اپریل کو دہلی میں ووٹنگ کے دن ہونے والے دو ٹوئنٹی 20 میچوں کو ممبئی اور پنے میں کرایا جائے گا۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کو اس کی اطلاع دی۔دہلی میں 22 اپریل کو میونسپل انتخابات کیلئے پولنگ ہونا ہے اور اسی روز یہاں آئی پی ایل ۔10 کے دو مقابلے کھیلے جانے تھے ۔لیکن انتخابات کے پیش نظر ان میچوں کو قومی راجدھانی سے باہر کرایا جائے گا۔بورڈ نے بتایا کہ دہلی ڈئیر ڈیولس اور ممبئی انڈینس کے درمیان ہونے والا دہلی کا گھریلو میچ اب 22 اپریل کو ہی ممبئی میں آٹھ بجے سے کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT