Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ایم مہیندر ریڈی باضابطہ ڈی جی پی مقرر‘ احکام جاری

ایم مہیندر ریڈی باضابطہ ڈی جی پی مقرر‘ احکام جاری

حیدرآباد۔ 9 اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج تلنگانہ کے کارگذار ڈائرکٹر جنرل پولیس ایم مہیندر ریڈی کو باضابطہ ڈی جی پی بنانے احکامات جاری کئے۔ 1986 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے مسٹر ایم مہیندر ریڈی ریاست تلنگانہ کے دوسرے ڈی جی پی ہیں۔ تشکیل ریاست تلنگانہ کے بعد انہیں حیدرآباد کا پہلا کمشنر پولیس مقرر کیا گیا تھا۔ سابق ڈی جی پی انوراگ شرما کے سبکدوش ہونے کے بعد مہیندر ریڈی کو 12 نومبر 2017ء کو انچارج ڈی جی پی مقرر کیا گیا تھا اور انہیں باضابطہ ڈی جی پی مقرر کرنے اسمبلی میں قانون بھی منظور کیا گیا تھا۔ ڈی جی پی کے تقرر کیلئے مرکزی حکومت سے سینئر آئی پی ایس عہدیدار کے نام کی منظوری لازم تھی لیکن ریاستی حکومت نے اسمبلی میں بل پاس کیا جس میں ریاستی حکومت کو ڈی جی پی کا تقرر کرنے کے اختیار دیئے گئے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج مہیندر ریڈی کو باضابطہ ڈی جی پی مقرر کرنے کی فائیل پر دستخط کی اور بعدازاں چیف منسٹر کے دفتر سے احکام جاری کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT