Monday , May 28 2018
Home / شہر کی خبریں / ایم مہیندر ریڈی نئے انچارچ ڈی جی پی

ایم مہیندر ریڈی نئے انچارچ ڈی جی پی

وی وی سرینواس انچارچ کمشنر حیدرآباد ‘ انوارگ شرما مشیر داخلی سلامتی
حیدرآباد 10 نومبر (سیاست نیوز) حکومت نے آج سینئر پولیس عہدیدار و کمشنر پولیس حیدرآباد ایم مہندر ریڈی کو ریاست کا نیا انچارج ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مقرر کرنے احکامات جاری کئے۔ موجودہ پولیس سربراہ مسٹر انوراگ شرما کے وظیفہ پر سبکدوش ہونے پر انہیں مشیر برائے داخلی سلامتی لاء اینڈ آرڈر اور کرائم کنٹرول مقرر کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس لاء اینڈ آرڈر حیدرآباد وی وی سرینواس راؤ کو کارگذار کمشنر پولیس مقرر کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے مہیندر ریڈی کو پولیس سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ مہیندر ریڈی کا تعلق آئی پی ایس 1986 بیاچ سے ہے اور اُنھوں نے متحدہ آندھراپردیش کے علاوہ تلنگانہ میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ 3 سال سے کمشنر پولیس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مسٹر ریڈی 1988 میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس گوداوری کھنی ضلع کریم نگر، گنٹور، بیلم پلی عادل آباد کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ پولیس نظام آباد، کرنول کی حیثیت سے خدمات انجام دیئے ہیں۔ حیدرآباد میں ایسٹ زون کے ڈی سی پی اور نیشنل پولیس اکیڈیمی میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر اور ڈپٹی ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ سائبرآباد کے پہلے کمشنر پولیس بنائے گئے تھے بعدازاں وہ انسپکٹر جنرل پولیس گرے ہاؤنڈس مقرر کئے گئے تھے۔ مہیندر ریڈی کو 2009 میں انسپکٹر جنرل پولیس انٹلی جنس متحدہ آندھراپردیش مقرر کیا گیا تھا اور وہ 2014 ء تک اِس عہدہ پر فائز رہے۔ 2014 ء میں تشکیل تلنگانہ کے بعد وہ حیدرآباد کے کمشنر پولیس بنائے گئے اور گزشتہ تین سال سے اُنھوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیدرآباد میں امن و امان کی برقراری، خواتین کے تحفظ کیلئے شی ٹیم تشکیل دی تھی اور دونوں شہروں کو سیف سٹی بنانے کی غرض سے ایک لاکھ سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی۔

TOPPOPULARRECENT