Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ایم نرسمہلو کے خلاف کارروائی پر غور ‘ ایل رمنا

ایم نرسمہلو کے خلاف کارروائی پر غور ‘ ایل رمنا

حیدرآباد۔ 21 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگو دیشم نے کہا کہ سینئر پارٹی لیڈڑ و سابق وزیر ایم نرسمہلو کے خلاف پارٹی ڈسپلین شکتی کے تحت کارروائی کرنے پر قیادت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ صدر تلنگانہ تلگو دیشم ایل رمنا نے بتایا کہ ایم نرسمہلو نے جو ریمارکس کئے تھے ان سے انہیں دستبردار ہوجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نرسمہلو نے تلگو دیشم کو ٹی آر ایس میں ضم کرنے کا مشورہ دیا تھا جوکہ تلگو دیشم کارکنوں کیلئے ناقابل قبول مشورہ ہے۔ رمنا نے کہا کہ پارٹی کارکنوں میں برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے اور پارٹی کو ٹی آر ایس یا کسی اور پارٹی میں ضم کرنے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی دولت کی لوٹ کھسوٹ کے معاملے میں سابقہ کانگریس اور اب ٹی آر ایس حکومت ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کوشاں ہیں۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی سرکاری قیام گاہ پرگتی بھون ’پیروی بھون‘ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرگتی بھون کو پرجا ہاسپٹل میں تبدیل کرنے تلنگانہ تلگو دیشم اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

TOPPOPULARRECENT