Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم ٹیک اور ایم فارمیسی کی 1056 نشستیں ہنوز مخلوعہ

ایم ٹیک اور ایم فارمیسی کی 1056 نشستیں ہنوز مخلوعہ

حیدرآباد۔ 17 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ایم ٹیک اور ایم فارمیسی کالجوں میں نشستوں کو پُر کرنے (داخلے کیلئے) کیلئے جاریہ ماہ 5 اگست تا 12 اگست منعقدہ پی جی ای سیٹ 2017ء کی پہلے مرحلے کی کونسلنگ میں نشستیں مختص کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ کنوینر پی جی ای سیٹ کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ پی جی ای سیٹ 2017ء کے پہلے مرحلے کی کونسلنگ کیلئے جملہ 7096 نشستیں دستیاب تھیں جن کے منجملہ پہلی کونسلنگ کے ذریعہ جملہ 6040 نشستیں پُر کی گئیں۔ اسی دوران معاون کنوینر پی جی ای سیٹ 2017ء پروفیسر رمیش بابو کے مطابق پہلی کونسلنگ کے بعد فی الوقت 1056 نشستیں باقی ہیں، یہ پُر نہیں ہوئیں۔ اس مرتبہ تمام ایم ٹیک و ایم فارمیسی کالجوں میں داخلہ کیلئے طلبہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے مقصد سے بائیومیٹرک سسٹم پر سختی کے ساتھ عمل آوری کی جارہی ہے جس کی وجہ سے داخلوں (تعلیم کے حصول) کیلئے غیرسنجیدہ طلبہ نشستوں کے حصول کیلئے پہل نہیں کئے۔ داخلے حاصل کئے ہوئے امیدواروں کیلئے اپنے متعلقہ کالجس میں رپورٹ کرنے کی آخری تاریخ 19 اگست مقرر کی گئی اور طلبہ کی رپورٹنگ کے بعد آخری مرحلے کی کونسلنگ کیلئے 21 اگست کو اعلامیہ جاری کرنے کی قوی توقع ہے اور اعلامیہ کی اجرائی پر 22 اور 23 اگست دو دن کے دوران نئے رجسٹریشن کرنے کا عمل جاری رہے گا اور 23 اور 24 اگست کو آخری مرحلے کی کونسلنگ منعقد کی جائے گی اور 28 تا 31 اگست تک نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ مزید تفصیلات کیلئےwww.pgecetadm.tsche.ac.in ویب سائٹ کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT