Saturday , January 20 2018
Home / سیاسیات / ایم پیز کے منہ سے خارج گندگی صاف کرنے وزیراعظم کو شیوسینا کا مشورہ

ایم پیز کے منہ سے خارج گندگی صاف کرنے وزیراعظم کو شیوسینا کا مشورہ

ممبئی۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رکن پارلیمنٹ دلیپ گاندھی کے تمباکو کی تائید میں متنازعہ تبصرہ پر بی جے پی کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے شیوسینا نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے سڑکیں صاف کرنے کیلئے ہاتھ میں جھاڑو سنبھالی تھی لیکن لوگوں کے منہ سے جو کچرا خارج ہورہا ہے، اسے کون صاف کرے گا۔ شیوسینا نے ت

ممبئی۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رکن پارلیمنٹ دلیپ گاندھی کے تمباکو کی تائید میں متنازعہ تبصرہ پر بی جے پی کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے شیوسینا نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے سڑکیں صاف کرنے کیلئے ہاتھ میں جھاڑو سنبھالی تھی لیکن لوگوں کے منہ سے جو کچرا خارج ہورہا ہے، اسے کون صاف کرے گا۔ شیوسینا نے تمباکو کی تائید کرنے پر رکن پارلیمنٹ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی حیرت انگیز دریافت کیلئے نوبل انعام دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے دریافت کیا ہیکہ تمباکو کے استعمال سے کینسر نہیں ہوتا۔ یہ حیرت انگیز دریافت دلیپ گاندھی کو نوبل انعام کا مستحق قرار دیتی ہے کیونکہ وہ ڈاکٹر بھی نہیں ہیں۔ شیوسینا نے مزید کہا کہ ان سے یہ مت پوچھئے کہ اس دریافت کے بعد وہ اس کی کونسی سائنسی وضاحت پیش کریں گے جو ان کی انکشافات کی تائید کرتی ہو لیکن اس شخص نے تمباکو کے تاجرین کی زبردست خدمت کی ہے۔ انہیں چاہئے کہ اسی طرح کٹکھے کے بارے میں بھی دریافت کریں اور پان کے بارے میں بھی ایسی دریافت کا خیرمقدم کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT