Tuesday , December 11 2018

ایم پی اسمبلی میں کانگریس نے ’جے شری رام‘کے نعرے لگائے

بھوپال27نومبر (سیاست ڈاٹ کام )مدھیہ پردیش اسمبلی میں آج چترکوٹ ضمنی انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے کانگریس امیدوار نیلانشو چترویدی کی حلف برداری تقریب کے بعد پارٹی کے سینئر ممبر اسمبلی مکیش نایک سمیت کئی دیگر ارکان اسمبلی نے ’جے شری رام‘کے نعرے لگائے ۔کانگریس ارکان کے اس طرح نعرے لگانے سے سابق وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر ممبر اسمبلی بابو لال گور نے ‘دیر آید درست آید’ کی کہاوت کے ذریعے کانگریس پر طنز کیا۔ دونوں جانب کے ارکان کے ایک دوسرے پر ‘شری رام’ کی پناہ میں جانے کی چہل کے درمیان ایوان میں کچھ دیر کے لئے عجیب صورتحال بنی رہی۔ اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل آج چترکوٹ ضمنی انتخابات میں جیتنے والے کانگریس ممبراسمبلی چترویدی نے حلف برداری کے بعد ممبران کے رجسٹر پر دستخط کئے ۔ ان کے حلف لیتے ہی کانگریس ممبر اسمبلی نائک نے ’جے شری رام‘کا نعرہ لگایا۔ان کی حمایت میں دوسرے کانگریس ایم ایل اے نے بھی ان کی آواز میں اپنی آواز ملائی۔ غیر متوقع صورت حال کو دیکھتے ہوئے گور نے کہا کہ کانگریس رکن کم از کم ‘جے شری رام’ بولنا تو سیکھ گئے ۔اسی درمیان پنچایت اور دیہی ترقیات کے وزیر گوپال بھارگو نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو بھی سمجھ آ گیا ہے کہ رام ہی ان کا بیڑا پار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے قائدین گجرات میں مندر مندر گھوم رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT