Wednesday , July 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ایم پی سی اور بی پی سی کورسس کی برخواستگی پر احتجاج

ایم پی سی اور بی پی سی کورسس کی برخواستگی پر احتجاج

نظام آباد :16؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ میناریٹی اقامتی کالج ناگارام میں یم پی سی اور بی پی سی کورسیس کی برخواستگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے قائدین مجلس بچاؤ تحریک ضلع صدر عبدالقادر ساجد ، نائب صدر ضلع محمد شارق رحمن ، جوائنٹ سکریٹری نصیر احمد ، جنرل سکریٹری ٹاون عمران نصیب خان پر مشتمل وفد نے ضلع کلکٹر سے اس خصوص میں تحریری نمائندگی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ میناریٹی اقامتی کالج ناگارام میں طلباء کی سہولت کیلئے بی پی سی اور یم پی سی کورسیس کو بحال کیاجائے۔ اور بتایا کہ تمام ہی کورسیس بشمول سی ای سی آرٹس کورسیس کو بھی برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کے مستقبل کو بہتر بنایا جاسکے۔ وفد نے ضلع کلکٹر کو بتایاکہ اس اقامتی کالج میں نہ صرف نظام آباد بلکہ پڑوسی اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ بھی اس کالج میں قیام کرتے ہوئے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اور اب یہ طلبہ اپنے تعلیمی مستقبل کیلئے پریشان ہے۔ مزید وفد نے ضلع کلکٹر کو مالاپلی گرلز کالج کے آغاز کرنے کی جانب بھی توجہہ دلائی گئی جس کیلئے سالہا سال سے نمائندگی کی جارہی ہے۔ وفد نے طلباء وطالبات کے بہتر مستقبل کیلئے کورسیس کی بحالی اور گرلز کالج مالاپلی کی کشادگی کا ضلع کلکٹر سے پرزور مطالبہ کیا جس پر جوائنٹ کلکٹر رویندر ریڈی نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT