ایم پی وند کمار کو مبارکباد

کریم نگر۔/22نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کتہ پلی، منوہر آباد ریلوے لائن کی تنصیب و تعمیری کاموں کی مرکزی محکمہ ریلوے سے منظوری حاصل کرنے کی کامیاب کوشش پر کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ ونود کمار سے مسلم اقلیتی شعبہ ضلع صدر سید اکبر حسین ریاستی سکریٹری سید مظفر الدین کی قیادت میں ٹی آر ایس ضلع قائدین نے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ ا

کریم نگر۔/22نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کتہ پلی، منوہر آباد ریلوے لائن کی تنصیب و تعمیری کاموں کی مرکزی محکمہ ریلوے سے منظوری حاصل کرنے کی کامیاب کوشش پر کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ ونود کمار سے مسلم اقلیتی شعبہ ضلع صدر سید اکبر حسین ریاستی سکریٹری سید مظفر الدین کی قیادت میں ٹی آر ایس ضلع قائدین نے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔ جب کے سی آر کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ تھے تب ریلوے لائن کی تنصیب کا منصوبہ پیش کیا تھا۔ اب ونود کمار نے کامیاب کوشش کرتے ہوئے تعمیر کی منظوری حاصل کرلی۔ اس موقع پر ماجد، نعیم، اصغر، عمران، شاد بابا، ارشد، افتخار، یوسف خان، افضل، احمد، حبیب موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT