Friday , June 22 2018
Home / ایم پی ٹی سیز وزیڈ پی ٹی سیز انتخابات

ایم پی ٹی سیز وزیڈ پی ٹی سیز انتخابات

مکتھل۔19مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مکتھل میں ضلع پریشد اور منڈل پریشد کے انتخابات کے سلسلہ میںمختلف حلقوں سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کے پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے اور مکتھل منڈل کے جملہ 22ایم پی ٹی سی حلقوں کیلئے پرچہ جات نامزدگی کیلئے آج یعنی 20مارچ آخری تاریخ ہے جبکہ زیڈ پی ٹی سی کیلئے بھی تمام س

مکتھل۔19مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مکتھل میں ضلع پریشد اور منڈل پریشد کے انتخابات کے سلسلہ میںمختلف حلقوں سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کے پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے اور مکتھل منڈل کے جملہ 22ایم پی ٹی سی حلقوں کیلئے پرچہ جات نامزدگی کیلئے آج یعنی 20مارچ آخری تاریخ ہے جبکہ زیڈ پی ٹی سی کیلئے بھی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدوار کو انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کیلئے زبردست گہماگہمی دیکھیجارہی ہے ‘ جماعتی اساس پر منعقدہ اس انتخابات میں مکتھل منڈل سے زیڈ پی ٹی سی کی باوقار نشست کیلئے بی جے پی امیدوار مسٹر کرنی سوامی نے مسٹر بی کونڈایا بی جے پی قائد مکتھل کی قیادت میں ایک بڑے جلوس کے ساتھ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا جبکہ کانگریس سے اس نشست کیلئے مسٹر سری ہریسابق سرپنچ مکتھل کو یقینی امیدوار کے طور پر پیش کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ تلگودیشم اور ٹی آر ایس نے بھی اپنے اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کے آخری دن تمام جماعتوں کے امیدواروں کی صحیح صورتحال واضح ہوگی جبکہ انتخابات کو شفاف اور پُرامن بنانے کیلئے تمام تر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ سرکل انسپکٹر پولیس مکتھل مسٹر وینکٹیشورلو نے اخباری نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل آوری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو پابند بنایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پرچہ جات کے ادخال کے موقع پر امیدوار کے ساتھ صرف دو افراد کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ امیدوار کی طرف سے استعمال کی جانے والی گاڑی کیلئے بھی الیکشن آفیسر سے اجازت لازمی رہے گی ۔ سرکل انسپکٹر کے بموجب جلسے جلوس اور ریالیوں و گروپ میٹنگ اور اسپیکر کے اسعمال کیلئے الیکشن آفیسر اور محکمہ پولیس سے تحریری اجازت ضروری ہے ۔ سرکل انسپکٹر مکتھل نے غیر مجاز سرگرمیوں ‘ رقمی لین دین اور شراب کے علاوہ رائے دہندوں کو راغب کرنے کے غلط طریقوں کے خلاف سخت انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ تلبیسی شخصی یا کسی بھی خلاف ورزی پر قانون ضابطہ اخلاق کے تحت کیس درج کرتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں ‘ امیدواروں اور رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات کو پُرامن اور شفاف بنانے میں الیکشن عہدیداروں اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔

TOPPOPULARRECENT