ایم پی ٹی سی ضمنی انتخابات کوٹالہ میں ٹی آر ایس کو شاندار کامیابی

آزاد امیدوار کو دوسرا مقام ، کانگریس تیسرے اور بی جے پی چوتھے مقام پر
حیدرآباد۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کوٹالہ ایم پی ٹی سی ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی امیدوار محترمہ سپنا کی 450 ووٹوں سے کامیابی ہونے پر سارے حلقہ کے ٹی آر ایس علاقوں میں خوشی اور جشن اور آتشبازی کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب کوٹالہ ایم پی ٹی سی انتخابات میں 11 جنوری کو 82 فیصد رائے دہی ہوئی تھی ۔ اور آج 13 جنوری کو الیکشن آفیسر سیتارام نائک کی نگرانی میں ووٹوں کی گنتی کی گئی اور بعد ووٹوں کی گنتی کوٹالہ ایم پی ٹی سی ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی امیدوار محترمہ سپنا کی اپنے حریف آزاد امیدوار پر 450 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کا اعلان کیا ۔ اس طرح سے ٹی آر ایس پارٹی امیدوار محترمہ پی سپنا کو 1126 ووٹ حاصل ہوئے ۔ بلوائی گروپس آزاد امیدوار محترمہ ایل پشپا لتا کو 676 ووٹ حاصل ہوئے اور کانگریس پارٹی امیدوار ڈی سپنا کو 195 ، بی جے پی امیدوار محترمہ ٹی منجولا کو 85 ووٹ ، تلگو دیشم پارٹی امیدوار محترمہ جے شاردا 29 ووٹ اور آزاد امیدوار محترمہ امروتا کو 20 ووٹ حاصل ہوئے ۔ اس طرح ٹی آر ایس امیدوار محترمہ پی سپنا کو جملہ ووٹ 1126 حاصل ہوتے ہوئے پلوائی گروپس آزاد امیدوار محترمہ ایل پشپا لتا 676 ووٹ حاصل ہونے پر ٹی آر ایس امیدوار نے اپنے حریف آزاد امیدوار پر 450 ووٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کی ۔

TOPPOPULARRECENT