Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ایم پی کویتا کا دورہ امریکہ

ایم پی کویتا کا دورہ امریکہ

نظام آباد:3؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرک نیوز)امریکہ میں منعقدہ ایل ۔ یونیورسٹی کے اجلاس میں رکن پارلیمان نظام آباد شریمتی کے کویتا کو حکومت امریکہ نے مدعو کیا ہے۔ امریکہ میں 8 ویں انڈین ایل پارلیمنٹری کا پروگرام 8؍ ستمبر سے 18؍ ستمبر تک نیویارک میں سمینار کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ 11 روز تک منعقدہ پروگرام میں ہندوستان سے 11 نوجوان قائدین کو مدعو کیا گیا ہے جن میں کویتا بھی شامل ہے۔ ضلع نظام آباد کی رکن پارلیمان کو یہ اعزاز حاصل ہونا ضلع کیلئے باعث فخر ہے۔ اس اجلاس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو مدعو کیا جارہا ہے۔ اس اجلاس میں کویتا کو سماجی خدمت پارلیمنٹ کے قواعد اور ہندوستان کے قانون کے بارے میں اظہار کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔ تلنگانہ جاگرتی کا قیام عمل میں لاتے ہوئے تلنگانہ کی تہذیب کو اجاگر کرنے میںرکن پارلیمنٹ شریمتی کے کویتا نے اہم رول اد اکرتے ہوئے ضلع میں اپنا ایک مقام حاصل کیا تھا اور پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے زبردست اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میںقدم رکھتے ہوئے تجربہ کار سیاستدانوں کے درمیان مسائل پر بحث پارلیمنٹ میںاپنا ایک مقام پیدا کرنے والی کویتاسے پارلیمنٹ کے اراکین کی توجہ کو اپنی طرف راغب کرلیا تھا۔11 روز تک منعقدہ اس اجلاس میں ہندوستانی کلچرل اور تہذیب کے بارے میں بحث کرتے ہوئے ضلع کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT