ایم پی ہرش کمار نے کانگریس میں واپسی کی دعوت مسترد کردی

حیدرآباد 3 اپریل ( این ایس ایس ) کانگریس سے خارج کردہ املا پورم کے رکن اسمبلی ہرش کمار نے آج کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ کی پارٹی صفوں میں واپسی کی دعوت کو مسترد کردیا ۔ جب ڈگ وجئے سنگھ نے انہیں فون کیا ہرش کمار نے کہا کہ انہوں نے پارٹی خود سے نہیں چھوڑی تھی بلکہ انہیں پارٹی سے خارج کردیا گیا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ ہرش کم

حیدرآباد 3 اپریل ( این ایس ایس ) کانگریس سے خارج کردہ املا پورم کے رکن اسمبلی ہرش کمار نے آج کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ کی پارٹی صفوں میں واپسی کی دعوت کو مسترد کردیا ۔ جب ڈگ وجئے سنگھ نے انہیں فون کیا ہرش کمار نے کہا کہ انہوں نے پارٹی خود سے نہیں چھوڑی تھی بلکہ انہیں پارٹی سے خارج کردیا گیا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ ہرش کمار نے پارٹی میں واپس ہوجانے ڈگ وجئے سنگھ کی خواہش کو مسترد کردیا ہے ۔ تاہم ذرائع کے مطابق ہرش کمار نے اشارہ دیا ہے کہ اگر پارٹی انکی اور دوسرے چھ ارکان پارلیمنٹ کی معطلی برخواست کرتی ہے تو وہ اس تجویز پر غور کرسکتے ہیں۔ ڈگ وجئے سنگھ نے اس تعلق سے پارٹی کو کوئی اعتراض نہ ہونے کا ادعا کیا تب بھی مسٹر کمار نے کوئی واضح جواب دینے سے گریز کیا ۔ مسٹر کمار جئے سمیکھیا آندھرا پارٹی سربراہ کرن کمار ریڈی سے بات کرینگے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ وہ جئے کانگریس میں واپسی کی بجائے جئے سمیکھیا آندھرا پارٹی کے ٹکٹ پر مقابلہ کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT