Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ایم ڈی ایف میں تعلیم یافتہ لڑکے اور لڑکیوں کے بے حساب رشتے

ایم ڈی ایف میں تعلیم یافتہ لڑکے اور لڑکیوں کے بے حساب رشتے

دفتر کے اوقات پر نظر ثانی ، صدر ایم ڈی ایف جناب عابد صدیقی کا بیان

دفتر کے اوقات پر نظر ثانی ، صدر ایم ڈی ایف جناب عابد صدیقی کا بیان
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکے و لڑکیوں کی شادی طئے کرنے کے سلسلہ میں والدین اور سرپرستوں کے بے پناہ اصرار اور دفتر ہذا پر غیر معمولی ہجوم کے پیش نظر مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم (ایم ڈی ایف ) نے فیصلہ کیا ہے کہ دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز پر پیر تا ہفتہ 11 بجے دن تا 5 بجے شام کرے گا ۔ خواہش مند والدین و سرپرستوں سے درخواست ہے کہ وہ ان دنوں کے دوران بائیو ڈاٹا اور فوٹوز کے ہمراہ رجوع ہو کر رجسٹریشن کارڈ حاصل کرلیں ۔ لڑکوں و لڑکیوں کے پیامات ان ہی اصحاب و خواتین کو ملاحظہ کے لیے بتائے جائیں گے جن کے پاس رجسٹریشن کارڈ موجود ہیں ۔ مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے گذشتہ 5 برسوں سے مفت خدمات دی جارہی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب ایم اے قدیر نائب صدر فورم سے راست یا فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں ۔ جناب عابد صدیقی صدر فورم نے بتایا کہ مسلم لڑکوں و لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں برسر موقعہ رشتوں کے انتخاب کے لیے والدین و سرپرستوں کا 37 واں دوبدو ملاقات پروگرام ماہ جنوری کے دوران حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ جس میں میڈیسن ، انجینئرنگ ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، ایم کام ، ایس سی ، گریجویٹس ، پوسٹ گریجویٹس ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، حافظ و عالم ، اور دیگر کم تعلیم یافتہ لڑکوں و لڑکیوں کے پیامات ملاحظہ کے لیے رکھے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2014 کے دوران دوبدو ملاقات پروگرامس کے موقع پر 6023 رجسٹریشن ہوچکے ہیں ۔ اس کے علاوہ دفتر ایم ڈی ایف پر رجوع ہونے کے بعد ہر ماہ 25 تا 30 شادیاں والدین و سرپرستوں کی باہمی مشاورت کے ذریعے طئے کی جاتی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پیامات کی نشاندہی اور دیگر خدمات کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا جاتا ۔ عابد صدیقی نے والدین و سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان خدمات سے استفادہ کریں اوراپنے بچوں کے پیامات طئے کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT