Tuesday , December 11 2018

ایم ڈی ایف و سیاست کے سمر کیمپ کے دوسرے بیاچ کا آغاز

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم اور سیاست کے زیر اہتمام ووکیشنل سمر کیمپ کے دوسرے بیاچ کا آغاز ہوا ۔ دونوں شہروں حیدرآباد کے علاوہ بعض اضلاع میں بھی سمر کیمپ چلائے جارہے ہیں ۔ محمد فرید ، محمد برکت کوآرڈینٹرس نے بتایا کہ پہلے بیاچ کا آغاز 24 اپریل سے ہوچکا ہے ۔ ان مراکز میں ٹیلرنگ ، بیوٹیشن ، مہندی ڈیزائننگ ، فلاور میکنگ ، اسپوکن انگلش ، کمپیوٹر ہارڈ ویر اور سافٹ ویر کے علاوہ دیگر کورس کی تربیت دی جارہی ہے ۔ اب تک 56 مراکز رجسٹرڈ کئے جاچکے ہیں ۔ انہوں نے متعلقہ مراکز کے ذمہ داروں سے خواہش کی کہ وہ اس سلسلہ میں شائع شدہ پوسٹرس حاصل کرلیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ کے دوران ایم ڈی ایف کے عہدیداروں واہم شخصیات پر مشتمل مبصرین کی ٹیمیں مراکز کا دورہ کریں گی اور صدر ایم ڈی ایف جناب عابد صدیقی کو کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں ۔ جناب ایم اے قدیر صدر نشین کمیٹی نے ایسے مراکز کے ذمہ دار جنہوں نے اب تک رجسٹریشن فیس داخل نہیں کی اور بیانرس بھی حاصل نہ کئے ہو فوری طور پر دفتر ایم ڈی ایف سے سے راست یا فون نمبرات 9885376518 ۔ 9700088110 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT