Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ایم ڈی یونانی انٹرنس امتحان کیلئے ادخال فیس،22اکٹوبر آخری تاریخ

ایم ڈی یونانی انٹرنس امتحان کیلئے ادخال فیس،22اکٹوبر آخری تاریخ

حیدرآباد۔/19اکٹوبر، (پریس نوٹ ) ڈاکٹر محمد حامد اللہ خان قادری صدر ، ڈاکٹر حیدر یمانی جنرل سکریٹری یونانی ٹیچنگ آفیسرس ویلفیر اسوسی ایشن نے بتایا کہ ایم ڈی یونانی میں داخلوں کیلئے منعقدہ انٹرنس امتحان22اکٹوبر 4بجے شام سے پہلے بہر صورت پہنچ جانی چاہیئے۔ ڈاکٹر حیدر یمانی نے بتایا کہ انٹرنس امتحان 26اکٹوبر اتوار کو صبح 10تاایک بجے دن حیدرآباد پر منعقد ہوگا۔ اسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران ڈاکٹر محمد حامد اللہ خان قادری، ڈاکٹر محمد علی حیدر، ڈاکٹر محمد محسن، ڈاکٹر سراج الحق، ڈاکٹر مقصود علی، ڈاکٹر صدیق الدین علی جواد، ڈاکٹر شفیعہ جبین اور ڈاکٹر نور بانو نورین نے رجسٹرار این ٹی آر یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر واسعہ نوید پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج چارمینار حیدرآباد سے انٹرنس امتحان کیلئے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع دینے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT