Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / ایم ڈی یونانی میں داخلہ کے لیے خصوصی کوچنگ

ایم ڈی یونانی میں داخلہ کے لیے خصوصی کوچنگ

سیاست و یونانی میڈیکل اسوسی ایشن تمثیلی امتحان
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست اور یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کی جانب سے ایم ڈی یونانی کورس میں داخلہ کے لیے جو آل انڈیا سطح پر منعقد کیا جارہا ہے کی کوچنگ کا آغاز گیلاکسی ڈگری کالج شاہ علی بنڈہ پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر ایم آر ایچ شکیب صدر اسوسی ایشن اور ڈاکٹر رحمان خاں جنرل سکریٹری کے بموجب اساتذہ کوچنگ لے رہے ہیں ۔ جن میں قابل ذکر ڈاکٹر محمد احسان فاروقی ، ڈاکٹر حسن احمد ، ڈاکٹر سید عبدالرب اعظم ، ڈاکٹر نصرت فریس ، ڈاکٹر لطف علی صدیقی ، ڈاکٹر توحید احمد ، ڈاکٹر سید جلال ، ڈاکٹر اسماء سلطانہ ، ڈاکٹر خالد ، ڈاکٹر سلما محمد ، ڈاکٹر محمد وقار حیدر ، ڈاکٹر غوثیہ تبسم ، ڈاکٹر سید معز معین الدین کلاس لیں گے ۔ ماہ رمضان کی وجہ سے ایم ڈی یونانی کی کوچنگ کا ہر اتوار صبح 8 بجے دن سے 11 بجے دن تک کوچنگ ہوگی ۔ تمام رجسٹرڈ ڈاکٹرز کے علاوہ جو ڈاکٹرز کوچنگ کے خواہش مند ہوں وہ اتوار کے دن گیلاکسی ڈگری کالج شاہ علی بنڈہ پر ربط کریں ۔۔

سورج بھان جیمس اینڈ جیولرس گلزار حوض پر جاری ویڈنگ دھماکہ آفر کا بمپر ڈرا
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( راست ) : سورج بھان جیمس اینڈ جیولرس گلزار حوض چارمینار پر جاری ویڈنگ دھماکہ آفر کا بمپر ڈرا عمل میں آچکا ہے ۔ قرعہ اندازی میں بمپر ڈرا کے 2 انعام یافتگان کے کوپن نمبرات حسب ذیل ہیں 7376 ، 9876 ۔ اس کے علاوہ 5 ترغیبی انعام یافتگان کے نمبرات 5392 ، 2387 ، 10836 ، 9820 ، 10844 اس ڈرا میں جیتنے والے معزز گاہک اوریجنل کوپن لاکر اشاعت کے 7 دن کے اندر اپنا انعام حاصل کرسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ کوپن کا زیراکس یا فوٹو امیج ناقابل قبول ہوگا ۔ تفصیلات کے لیے 66147553 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT