Tuesday , December 19 2017
Home / پاکستان / ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

کراچی ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل فائرنگ کے ایک واقعے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویشناک قرار دیتے ہوئے آئندہ 48 گھنٹوں کو اہم قرار دیا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے اس حملے کو اپنے ارکانِ اسمبلی کے استعفوں کی واپسی کے معاملے پر جاری بات چیت کو سبوتاج کرنے کی سازش قرار دیا گیا ہے۔ کراچی میں امین الحق نے بتایا کہ رشید گوڈیل منگل کو نیو ٹاؤن کے علاقے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

TOPPOPULARRECENT