Monday , November 20 2017
Home / پاکستان / ایم کیو ایم کے سربراہ کو 81سال سزائے قید

ایم کیو ایم کے سربراہ کو 81سال سزائے قید

اسلام آباد ۔12اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ قومی مومنٹ کے مفرور صدر الطاف حسین کو آج 81سال کی سزائے قید سنائی گئی ۔ ایک انسداد دہشت گردی عدالت پاکستان نے مملکت کے خلاف ان کی تقاریر اور تشدد پر اکسانے والی تقاریر کی بنیاد پر یہ سزا سنائی ۔ عدالت کے جج راجا شہباز خان نے شہر گلگت میں سیاستداں کو جو 1992ء سے خودساختہ جلاوطنی کے تحت لندن میںمقیم ہیں 81سال کی قید اور 24لاکھ روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ جج نے آئی جی پی سندھ کو حکم دیا کہ 62سالہ سیاستداں پر احکام کی تعمیل کروائی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT