Wednesday , November 22 2017
Home / پاکستان / ایم کیو ایم کے ہیڈکوارٹر مہربند، فوجی کارروائی

ایم کیو ایم کے ہیڈکوارٹر مہربند، فوجی کارروائی

کراچی، 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نیم فوجی دستوں نے ایک ٹی وی چیانل کے دفتر پر حملہ کرنے کے الزام میں اہم سیاسی پارٹی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ہیڈ کوارٹر کو مہربند کر دیا اور اس کے پانچ سرکردہ لیڈروں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ایم کیو ایم کے لندن جلاوطن رہنما الطاف حسین نے پارٹی کارکنوں کی بھوک ہڑتال سے متعلق رپورٹ نہ دینے پر پاکستانی میڈیا کی مذمت کی تھی۔ رہنما کے ٹیلی فون خطاب کے بعد ان کے حامیوں نے اے آر وائی نیوز کے دفتر میں گھس کر کل توڑ پھوڑ کی، گولیاں چلائی۔ بعد میں ان کی پولیس سے بھی جھڑپ ہوئی، جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ مقامی پیراملٹری رینجرز فورس کے سیکٹر کمانڈر خرم شہزاد نے کہا، ’’ہم نے ایم کیو ایم ہیڈکوارٹر، اُن کا میڈیا دفتر اور ہاسٹل سیل کر دیا۔ کچھ ہتھیار بھی برآمد کئے ہیں‘‘۔پارٹی نے کہا کہ اس کے پانچ قائدین کو حراست میں لیا گیا ہے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT