Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / ایندھن پر ویاٹ میں کٹوتی کرنے جیٹلی کا مشورہ

ایندھن پر ویاٹ میں کٹوتی کرنے جیٹلی کا مشورہ

نئی دہلی۔18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے تمام ریاستوں کے چیف منسٹروں کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے ایندھنوں جیسے قدرتی گیاس پر سیلز ٹیکس یا ویاٹ میں کٹوتی کرنے کی خواہش کی ہے جسے جی ایس ٹی سے باہر رکھا گیا ہے لیکن نئے بالواستہ ٹیکس سسٹم کے تحت آنے والی اشیاء کے معاملے میں یہ اثرانداز ہوتا ہے۔ خام تیل، پیٹرول، ڈیزل، قدرتی گیاس اور جیٹ فیول (اے ٹی ایف) کو گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر رکھا گیا ہے۔ یہ جولائی سے شروع ہوا اور زائد از ایک درجن مرکزی اور ریاستی محاصل کی جگہ اسے لاگو کیا گیا ہے۔ جیسے سنٹرل ایکسائز، سرویس ٹیکس اور ویاٹ۔ ان سب کی جگہ واحد یکساں محصول عائد کیا گیا ہے۔بعض ریاستوں نے سی این جی اور بعض نے ڈیزل پر ویاٹ میں کٹوتی کی ہے۔

یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی، اے ٹی ایس کو جانچ کی ہدایت
لکھنؤ، اگست 18( سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے دھمکی دی گئی ہے ۔ریاست کے اضافی ڈائریکٹر جنرل ( قانون و انتظام) آنند کمار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے یو این آئی کو بتایا کہ یہ دھمکی دہلی پولس کنٹرول روم کو انٹرنیٹ وائس کال کے ذریعہ موصول ہوئی تھی۔ آنند کمار نے کہا کہ جیسے ہی فون آیا، دہلی پولس نے اتر پردیش پولس کو اس کی اطلاع دی۔ اس معاملے کی تحقیقات میں، دہلی پولیس کے ساتھ، انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کو بھی لگایا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT