Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / اینٹیگا ٹسٹ :ویسٹ انڈیز کی مزاحمت مگر انگلینڈ کا پلڑا بھاری

اینٹیگا ٹسٹ :ویسٹ انڈیز کی مزاحمت مگر انگلینڈ کا پلڑا بھاری

اینٹیگا۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن کھیل کے ااختتام پر ویسٹ انڈیز نے 155/4 بنائے۔ ’کالی آندھی‘ کی جانب سے شیو نارائن چندرپال 29اور جے بلیک وڈ 30 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ انگلش ٹیم کی جانب سے جیمس اینڈرسن، اسٹوارٹ براڈ، کرس جارڈن اور جے ٹریدول نے فی کس ایک وکٹ لی۔ اس سے پہلے ان

اینٹیگا۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن کھیل کے ااختتام پر ویسٹ انڈیز نے 155/4 بنائے۔ ’کالی آندھی‘ کی جانب سے شیو نارائن چندرپال 29اور جے بلیک وڈ 30 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ انگلش ٹیم کی جانب سے جیمس اینڈرسن، اسٹوارٹ براڈ، کرس جارڈن اور جے ٹریدول نے فی کس ایک وکٹ لی۔ اس سے پہلے انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز کا احیاء دوسرے دن 341/5 پر کیا، اور 399رنز پر پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی۔ میزبانوں کی طرف سے کیمر روچ نے 4اور جیروم ٹیلر نے 3وکٹیں حاصل کئے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔انگلش لوور آرڈر ناکام ہونے کے باوجود مہمانوں کو برتری حاصل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT