Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / اینٹ فیاکٹری سے چھ کمسن بچہ مزدور آزاد

اینٹ فیاکٹری سے چھ کمسن بچہ مزدور آزاد

پولیس کا دھاوا ، بچہ مزدوری کروانے پر سخت کارروائی کا انتباہ : کمشنر
حیدرآباد /20 ستمبر ( سیاست نیوز ) عبداللہ پور کے علاقہ میں اینٹ تیار ساز انڈسٹری پر دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے 6 کمسن بچہ مزدوری کو آزاد کردیا ۔ تاہم کمشنر نے اس واقعہ کے بعد سخت گیر موقف اختیار کرتے ہوئے بچہ مزدوری ، بچوں کے حقوق اور ان سے محنت کروانے والوں اور ان کی سوداگری کرنے والوں کو سخت گیر نتائج کا انتباہ دیا ۔ رچہ کنڈہ پولیس نے سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے خاطیوں کی ضمانت کو مشکل بنانے کا انتباہ دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر زون مسٹر ایم وی راؤ نے بتایا کہ 37 سالہ این دیواداس ساکن ونستھلی پورم متوطن ویسٹ گوداوری اور 33 سالہ این گوپال ساکن رویندر نائیک کالونی جنگم میٹ فلک نما کو گرفتار کرلیا جبکہ اصل خاطی ارونا مفرور بتائی گئی ہے جو گرفتار شخص دیواداس کی بیوی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے اس بات کو تسلیم کیا کہ وہ 2 ماہ سے اینٹ کی بھٹی چلا رہے تھے ۔ یہ انڈسٹری مزدور خاتون ارونا کی بتائی گئی ہے جبکہ گوپال نامی شخص لیبر کنٹراکٹر ہے ۔ جو بچہ مزدوروں کو اینٹ کی بھٹی تک منتقل کر رہا تھا ۔ آزاد کروائے گئے بچہ مزدوروں کا تعلق جھارکنڈ ، اڑیسہ و دیگر مقامات سے بتایا گیا ہے جو روزگار کے سلسلہ میں آئے تھے اور گوپال کے ہاتھ لگ گئے ۔ پولیس گوپال کے تعلقات کا پتہ چلانے میں مصروف ہے تاکہ بچہ مزدوروں کے متعلق مزید تفصیلات کو حاصل کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT