Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / اینڈرسن آئی پی ایل سے قبل صحتیاب ہونے کیلئے پرعزم

اینڈرسن آئی پی ایل سے قبل صحتیاب ہونے کیلئے پرعزم

ویلنگٹن ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ونڈے کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والے نیوزی لینڈ کے دھماکو آل راونڈر کورے جیمس اینڈرسن کے متعلق امید کی جارہی ہیکہ وہ آئی پی ایل سے قبل مکمل صحتیاب ہوجائیں گے۔ گذشتہ برس ونڈے کی تیز ترین سنچری کا اسکور اپنے نام کرنے والے اینڈرسن کو ممبئی انڈینس نے 4.50 کروڑ روپیوں کے عوض اپنی ٹیم کیلئے حاصل کیا ہے اور انہوں نے ٹورنمنٹ سے قبل اپنی صحتیابی کی امید ظاہر کی ہے۔ واضح رہیکہ اینڈرسن ورلڈ کپ کے دوران سری لنکا کے خلاف اہم مقابلے میں سیدھے ہاتھ کی انگلی زخمی کروا بیٹھے تھے جس کی وجہ سے وہ اس مقابلے میں بیٹنگ بھی نہیں کی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT