Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اینڈرسن اور عادل کی دوسرے ٹسٹ کیلئے انگلش ٹیم میں واپسی

اینڈرسن اور عادل کی دوسرے ٹسٹ کیلئے انگلش ٹیم میں واپسی

لندن۔19جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ، آل راؤنڈر بین اسٹوکس اور لیگ اسپنر عادل رشید کی پاکستان کے خلاف جاری ٹسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لئے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والے دوسرے ٹسٹ میچ کے لئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔جیمز اینڈرسن گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوران کندھے کے زخم کے باعث ان فٹ ہوئے گئے تھے اور پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میں انھیں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اینڈرسن نے ٹیم کے ساتھ نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا اور کاؤنٹی میچ میں اپنی ٹیم مانچسٹر کے لئے دستیاب ہوں گے جس کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ واضح رہے اینڈرسن انگلینڈ کی تاریخ کے کامیاب ترین بولر ہیں جبکہ فاسٹ بولرز کی فہرست میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بولر ہیں۔ دوسری جانب مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی جو مئی کے اواخر میں زخمی ہونے کے بعد واپسی کرتے ہوئے ساؤتھ پورٹ کے لئے میچ میں حصہ لے ہیں۔واضح رہے پہلے میچ میں ناکامی کے بعد انگلینڈ دوسرے میچ میں اپنی ٹیم کے لئے سازگار وکٹیں بنانے کی کوشش کرے گا جس کو دیکھتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت کے واضح امکان ظا ہر کیا گیا تھا۔ جیمز اینڈرسن اور بین اسٹوکس کی شمولیت کی صورت میں لارڈز ٹسٹ میں کریئر کا آغاز کرنے والے جیک بال اور وکٹ لینے میں ناکام رہنے والے اسٹیون فن کو باہر بٹھایا جائے گا۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں 22 جولائی کو شروع ہوگا۔ اولڈ ٹریفورڈ ٹسٹ کے لئے انگلینڈ کا 14 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑی پر مشتمل ہے۔ الیسٹر کک (کپتان)، ایلکس ہیلز، جوروٹ، جیمز وینس، گیری بیلنس، بین اسٹوکس، جانی بیئراسٹو، معین علی، کرس ووکس، اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن، جیک بال ‘اسٹیون فن اور عادل رشید۔

TOPPOPULARRECENT