Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / اینڈرسن میرا ریکارڈ توڑسکتے ہیں:میک گرا

اینڈرسن میرا ریکارڈ توڑسکتے ہیں:میک گرا

سڈنی۔3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی سابق فاسٹ بولرگلین میک گرا نے اپنے کامیاب ترین ٹسٹ فاسٹ بولر کے ریکارڈ کیلیے جیمز اینڈرسن کو بڑا خطرہ قرار دے دیا۔35 سالہ اینڈرسن نے باکسنگ ڈے ٹسٹ کے دوران ل ٹائم ٹسٹ بولروں کی فہرست میں کورٹنی والش کو پیچھے چھوڑ دیا، ان کے مجموعی وکٹوں کی تعداد 522 ہوچکی۔ اگرچہ ان سے آگے مرلی دھرن، شین وارن، انیل کمبلے اور میک گرا موجود ہیں تاہم ابتدائی تین بولرس اسپنرز ہیں اور ان کا مقابلہ میک گرا سے ہے جنھوں نے اپنے کیریئر کے دوران 563 وکٹیں لی ہیں۔دوسری جانب میک گرا نے کہا کہ میں 37 برس کی عمر میں سبکدوش ہوا اور اگر اینڈرسن مزید 2برس کھیلیں تو پھر میرا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں وہ حقیقت میں ایک بہترین بولر ہیں۔

صباکریم نے عہدہ کا جائزہ لیا
ممبئی۔3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر صبا کریم اور طوفان گھوش نے اپنے عہدوں کا جائزہ حاصل کرلیا ہے ۔ دونوں نے بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو راہول جوہری کو رپورٹ کردی۔ صبا کریم ممبئی میں جی ایم کرکٹ آپریشنز جبکہ طوفان گھوش این سی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر کا عہدہ بنگلور میں سنبھالیں گے۔

TOPPOPULARRECENT