Wednesday , December 19 2018

اینڈرسن نے صحیح سمت اپنا غصہ نکالا

لندن ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن نے کہا کہ ہندوستانی کھلاڑی رویندر جڈیجہ کے ساتھ پیش آئے تنازعہ نے میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-1 کی کامیابی حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ انگلینڈ نے گذشتہ روز اوول میں منعقدہ پانچویں اور آخری ٹسٹ کے تیسرے دن ہندوستان کے خلاف ایک اننگز اور 244 رنز کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی ہے جس میں اینڈرسن نے 20.60 کی اوسط سے 25 وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ ہندوستانی بیٹنگ شعبہ کے سرفہرست بیٹسمینوں کو انتہائی پریشان کیا ہے جس پر اینڈرسن نے کہا کہ انہوں نے صحیح سمت اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کو شاندار کامیابی دلوانے میں اپنارول ادا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT