Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / اینڈرسن ویسٹ انڈیز کے خلاف 500 وکٹوں کیلئے پرعزم

اینڈرسن ویسٹ انڈیز کے خلاف 500 وکٹوں کیلئے پرعزم

لیڈز۔23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف رواں ٹسٹ سیریز میں کیریئرکی 500 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں ٹسٹ کیریئر کی 500 وکٹیں حاصل کرلیں۔ جیمز اینڈرسن کو ٹسٹ میں 500 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 8 وکٹیں درکار ہیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بولر بن جائیں گے۔یادر ہے کہ انگلش فاسٹ بولر ان دنوں اپنے بہترین فام میں ہیں اور ونڈیز کے خلاف انہوں نے پہلے ٹسٹ میں بہتر مظاہرہ بھی کیا ہے۔

نیمر سے بونس کی اضافی رقم کی واپسی کیلئے قانونی کارروائی
بارسلونا۔23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) سوپر اسٹار فٹبالر نیمار کا فرنچ کلب کے ساتھ ریکارڈ معاہدہ بارسلونا انتظامیہ کو تاحال ہضم نہیں ہو رہا ، اسٹرائیکر کو اضافی بونس کی رقم واپس کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ برازیلی فٹبالر نیمر جونیئر کی رخصتی پر بارسلونا کی کارروائی شروع ہوگئی۔نیمر کا پیرس سینٹ جرمن کے ساتھ 222 ملین یورو کا ریکارڈ معاہدہ اور زبردست آغاز بارسا انتظامیہ کو ہضم نہیں ہو رہا۔ بارسلونا کلب نے برازیلی سوپر اسٹار کے خلاف عدالتی محاذ کھول لیا۔ موقف اختیار کیا گیا کہ بونس کی رقم آئندہ پانچ سال تک بارسلونا کے ساتھ رہنے سے مشروط تھی ، ساتھ ہی یہ کہا کہ 8.5 ملین کی رقم فوری طور پر واپس کی جائے ورنہ دس فیصد جرمانے کے ساتھ ادا کرنی ہو گی۔

TOPPOPULARRECENT