Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / اینڈرسن پر 2 مقابلوں کی پابندی کا امکان

اینڈرسن پر 2 مقابلوں کی پابندی کا امکان

لندن 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلش فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن کو آئی سی سی نے قصوروار قرار دیا ہے جوکہ مبینہ طور پر ناٹنگھم میں ہندوستان کے خلاف منعقدہ پہلے ٹسٹ کے دوران حریف کھلاڑی رویندر جڈیجہ سے بدکلامی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے بموجب اگر اینڈرسن قصوروار پائے جاتے ہیں تو اِنھیں آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی پاداش میں 2 مقابلوں کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ جس کے بعد وہ ہندوستان کے خلاف رواں سیریز کے آخری دو مقابلوں میں شرکت سے محروم ہوسکتے ہیں۔ دریں اثناء انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے مطالبہ کیا ہے کہ اِس واقعہ میں جڈیجہ بھی برابر کے حصہ دار ہیں لہذا صرف اینڈرسن کے خلاف کارروائی انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتی۔ پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے فاسٹ بولر کے خلاف کی جانے والی کارروائی کیلئے اپنے کھلاڑی کا تعاون کرے گی۔ اینڈرسن پر الزام ہے کہ انھوں نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے قواعد 2.3.3 کی خلاف ورزی کی ہے جوکہ کسی کھلاڑی کے ساتھ بدکلامی پر سزا کا فیصلہ کرتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT