Tuesday , November 21 2017
Home / مذہبی صفحہ / اینڈرسن چینائی ٹسٹ سے باہر

اینڈرسن چینائی ٹسٹ سے باہر

چینائی ، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے سب سے کامیاب بولر جیمز اینڈرسن ہندوستان کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ٹسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ جمعہ سے یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے السٹیر کک نے بتایا کہ اینڈرسن کندھے اور ٹخنے میں کچھ تکلیف محسوس کر رہے ہیں اور ان حصوں میں سوزش ہے۔ ہم ان کا خیال رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 34 سالہ فاسٹ بولر اس سے قبل بھی کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی وشاکاپٹنم ٹسٹ کے ذریعے انگلش ٹیم میں واپسی ہوئی تھی اور اس میں متاثر کن بولنگ کی تھی۔ تاہم اس کے بعد موہالی اور ممبئی میں ہونے والے میچوں میں وہ کوئی بھی وکٹ نہ لے سکے تھے۔ یاد رہے کہ ہندوستان پہلے ہی 3-0 سے سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔
وجیندر کی خطابی دفاع کی تیاریاں
نئی دہلی ، 15 ڈسمبر (فیکس) باکسنگ اسٹار وجیندر سنگھ آنے والے ہفتہ کو اپنے ڈبلیو بی او ایشیا پسیفک سوپر مڈل ویٹ ٹائٹل کے دفاع کی تیاریوں میں کوئی کسر باقی رکھنا نہیں چاہتے اور اُن کی تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔ وجیندر 10 راؤنڈ کے مقابلے میں تنزانیائی چیکا کا سامنا کریں گے۔ وجیندر کے برطانوی ٹرینر لی بیئرڈ نے بتایا کہ وہ جان جوائس کی کوچنگ میں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT