Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / اینڈرسن کی پہلے مقام پر ریکارڈ واپسی

اینڈرسن کی پہلے مقام پر ریکارڈ واپسی

دبئی۔11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے نمبر ایک ٹسٹ بولر کا تاج انگلش بولر جیمز اینڈرسن کے سر پر سج گیا۔ فاسٹ بولرجیمزاینڈرسن نے ویسٹ انڈیزکیخلاف تیسرے ٹسٹ میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنارکیا بلکہ 500 وکٹوں کی تکمیل کے ساتھ اننگز میں 42 رنز کے عوض 7 وکٹوں کی کیریئر کا بہترین مظاہرہ بھی کیا، اس شاندارکارکردگی کی بدولت ایک درجے ترقی سے انھوں نے ٹسٹ بولرروں کی درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے جبکہ اس مقام کو رویندرا جڈیجہ نے اینڈرسن کے خالی کردیا ہے انگلش بولر کو 12 نشانات کی سبقت بھی مل گئی۔ دوسرے سے چوتھے مقامات اسپنرز کے ہی قبضے میں ہیں جن میں جڈیجہ، اشون اور رنگانا ہیراتھ موجود ہیں۔ اینڈرسن اس سے قبل اگست 2016 میں بھی پہلے مقام پر فائز ہوئے تھے، وہ جولائی 2009 میں مرلی دھرن کے بعد یہ اعزاز پانے والے معمر ترین بولر ہیں جبکہ میک گرا کے جنوری 2006 میں پہلے مقام پر قابض ہونے کے بعد وہ سب سے زیادہ عمروالے فاسٹ بولر بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT