Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اینڈرسن کے 500 ٹسٹ وکٹیں مکمل

اینڈرسن کے 500 ٹسٹ وکٹیں مکمل

لارڈز۔9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جیمز اینڈرسن ٹسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بولر بن گئے۔ فاسٹ بولر نے لارڈز ٹسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ حریف اوپنر کریگ بریتھویٹ جیمز اینڈرسن کا پانچ سواں شکار بنے۔ جیمز اینڈرسن سے پہلے مرلی دھرن، شین وارن، انیل کمبلے، گلین میگرا اور کورٹنی والش کیرئیر میں 500 سے زائد ٹسٹ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ سری لنکائی آف اسپنر مرلی دھرن کے نام ہے۔ اینڈرسن 500 وکٹیں لینے والے دنیا کے چھٹے بولر بن گئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT