Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / اینڈی تیسری بار بی بی سی اسپورٹس پرسنلٹی آف دی ایئر منتخب

اینڈی تیسری بار بی بی سی اسپورٹس پرسنلٹی آف دی ایئر منتخب

لندن ، 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے کو مسلسل تیسری بار بی بی سی اسپورٹس پرسنلٹی آف دی ایئر کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ اینڈی مرے 2013ء اور 2015ء میں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ اس مقابلے میں اینڈی مرے 2,47,419 ووٹ لے کر پہلے، براؤن لی 1,21,165 ووٹ لے کر دوسرے جب کہ سکیلٹن کو 1,09,197 ووٹ ملے۔ 29 سالہ اینڈی نے اس ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے کہا، ’’یہ سال برطانوی اسپورٹس کیلئے بہترین رہا اور مجھے فخر ہے کہ میں بھی اس کا حصہ رہا۔‘‘ برطانوی ٹینس اسٹار نے مزید کہا: ’’میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے مجھے ووٹ دیا۔‘‘ خیال رہے کہ اینڈی مرے نے فلوریڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا ایوارڈ قبول کیا جہاں وہ 2017ء کے سیزن کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔ مرے نے اگست 2016ء کو ریو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ برطانوی ٹینس اسٹار نے 10 جولائی 2016ء کو ومبلڈن کے فائنل میں کینیڈا کے میلوس راونک کو ہرا کر دوسری بار ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT