Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / اینڈی مرے نے دوسری مرتبہ ومبلڈن سنگلز خطاب جیت لیا

اینڈی مرے نے دوسری مرتبہ ومبلڈن سنگلز خطاب جیت لیا

لندن 10 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے اینڈی مرے نے 2016 کا ومبلڈن سنگلز خطاب جیت لیا ہے ۔ خطابی مقابلہ میں مرے نے میلوس راونک کے خطاب تین گھنٹوں سے کچھ کم وقت تک چلے مقابلہ میں کامیابی حاصل کرلی ۔ مرے نے راؤنک کو 6 – 4, 7 – 6, 6 – 4 سے شکست دے کر اپنے کیرئیر کا دوسرا ومبلڈن خطاب جیتا ۔ یہ ان کے کیرئیر کا تیسرا گرانڈ سلام خطاب بھی ہے ۔ انہوں نے یہ مقابلہ دو گھنٹوں اور 48 منٹ کی جدوجہد کے بعد جیتا ۔ کامیابی حاصل ملتے ہی وہ خوشی سے اچھل پڑے ۔ مقامی طور پر پسندیدہ اینڈی مرے کیلئے فائنل جیتنے کی راہ اسی وقت ہموار ہوگئی تھی جب نواک جوکووچ ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT