Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / اینڈی مرے کی شادی پر لندن میں جشن

اینڈی مرے کی شادی پر لندن میں جشن

لندن ۔ 11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی ٹینس سٹار اور ورلڈ نمبر تین اینڈی مرے سنیچر کو اپنی منگیتر کم سیئرز کے ساتھ اپنے آبائی شہر ڈنبلین میں شادی کر رہے ہیں۔ان کی شادی مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے ڈنبلین کے کیتھیڈرل میں ہوگی۔ اینڈی اور کم دونوں 27 سال کے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسی کیتھیڈرل میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

لندن ۔ 11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی ٹینس سٹار اور ورلڈ نمبر تین اینڈی مرے سنیچر کو اپنی منگیتر کم سیئرز کے ساتھ اپنے آبائی شہر ڈنبلین میں شادی کر رہے ہیں۔ان کی شادی مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے ڈنبلین کے کیتھیڈرل میں ہوگی۔ اینڈی اور کم دونوں 27 سال کے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسی کیتھیڈرل میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔12ھویں صدی کے تاریخی چرچ میں شادی کی رسم کے بعد دونوں ایک ریسپشن میں شرکت کریں گے جہاں اہل خانہ اور چند قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔تاہم یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سکاٹ لینڈ کے وسطی شہر میں ان کے بہت سے مداح اس موقعے پر موجود ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق دوپہر 12 بجے سے شام چھ بجے تک چرچ کے اردگرد کی سڑکوں کو بند کر دیا جائے گا۔مرے کی شادی کے موقعے پر ڈنبلین شہر کو جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے اور دکانوں کے ڈسپلے پر انھیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔اینڈی مرے 14 سال کی عمر میں پیشہ ور ٹینس کھلاڑی بننے کے لیے سپین چلے گئے تھے لیکن انھوں نے اپنے آبائی شہر سے قریبی رشتہ برقرار رکھا۔انھوں نے سنہ 2013 میں ڈنبلین سے چند میل کے فاصلے پر سابق کنٹری ہاؤس کراملکس خرید کر اسے ایک پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کروایا۔ ان کی شادی کا ریسپشن بھی وہیں ہو رہا ہے۔دونوں کی ملاقات سنہ 2005 میں ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT