Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / اینڈی نے نڈال کو ہرا کر میڈرڈ اوپن ٹائٹل جیتا

اینڈی نے نڈال کو ہرا کر میڈرڈ اوپن ٹائٹل جیتا

میڈرڈ ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے اینڈی مرے نے اسپین کے رفائل نڈال کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ کل یہاں اسپینی دارالحکومت میں منعقدہ فائنل کے میں برطانوی کھلاڑی اینڈی نے بہترین کھیل پیش کیا۔پہلے سٹ میں سابق عالمی چمپئن نڈال کو مرے کے سامنے عملاً بے بس دیکھا گیا۔ اینڈی نے پہلا سٹ 6-3 سے جیت لیا۔ دوسرے سٹ میں بھی اینڈی نے سٹ بہ آسانی 6-2 سے جیت کر میڈرڈ اوپن ٹائٹل حاصل کر لیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ برطانوی اسٹار اینڈی نے نڈال کو کلے کورٹ پر شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT