Sunday , December 17 2017
Home / تفریح / اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ’دی گُڈ ڈائنو سار‘ کا نیا ٹریلر جاری

اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ’دی گُڈ ڈائنو سار‘ کا نیا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم ’دی گُڈ ڈائنو سار‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ پیٹر سوہن اور باب پیٹر سن کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسپاٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھومتی ہے، جس کی دوستی 70فٹ اونچے دیوہیکل ڈائنو سار سے ہو جاتی ہے۔ پکسر اینیمیشن اسٹوڈیوز اور والٹ ڈزنی پکچرز کی پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکار لوکس نیف، جان لیٹگو، فرانسس میکڈولڈز اور جوڈی گریئر کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اس شرارتی ڈائنو سار اور ننھے لڑکے کی غیر معمولی دوستی پر مبنی کامیڈی سے بھرپور یہ ایڈونچر فیملی ڈرامہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال 25نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT