Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / این آئی او ایس پریکٹیکل امتحانات کا 14 مارچ سے آغاز

این آئی او ایس پریکٹیکل امتحانات کا 14 مارچ سے آغاز

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ ( این آئی او ایس ) کے دسویں اور بارویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات 14 تا 27 مارچ منعقد ہوں گے ۔ جمعہ کو ریجنل ڈائرکٹر مسٹر انیل کمار نے یہ اطلاع دی ۔ تمام تعلیمی مراکز پرتھیوری ایگزامس 29 مارچ تا 6 مئی منعقد ہوں گے ۔ انہوں نے اس بات کی بھی اطلاع دی کہ ہال ٹکٹس امیدواروں کو ارسال کردئیے گئے ہیں جنہیں یہ وصول نہ ہوئے ہوں وہ تعلیمی مراکز پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT