Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / این آئی اے آفیسرتنزیل احمد کا بہیمانہ قتل پولیس کے دھاوے اور سینکڑوں افراد سے پوچھ تاچھ

این آئی اے آفیسرتنزیل احمد کا بہیمانہ قتل پولیس کے دھاوے اور سینکڑوں افراد سے پوچھ تاچھ

بیجنور ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : قومی تحقیقاتی ادارہ ( این آئی اے ) عہدیدار تنزیل احمد کی ہلاکت کے سلسلہ میں متعدد مقامات پر سینکڑوں افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے ۔ لیکن کسی ایک کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ۔ اترپردیش کے ڈائرکٹر جنرل پولیس جاوید احمد نے بتایا کہ دہلی ، بجنور اور علیگڑھ میں دھاوے کر کے سینکڑوں مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی لیکن ایک بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ تاہم جن لوگوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے انہوں نے واقعہ کے بارے میں کلیدی اطلاعات فراہم کی ہیں توقع ہے کہ اس کیس کو حل کرنے میں کارآمد ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لیے کوئی وقت اور مہلت مقرر نہیں کی گئی ہے لیکن حقیقت بہت جلد عیاں ہوجائے گی ۔ جب کہ مقتول تنزیل احمد کے افراد خاندان نے جن مشتبہ افراد کا نام بتایا ہے ان سے پولیس نے پوچھ تاچھ کی ہے ۔ انڈین مجاہدین سے متعلق دہشت گردی واقعات کی تحقیقات کرنے والے این آئی اے آفیسر تنزیل احمد کو نامعلوم افراد نے 3 اپریل کی شب بجنور ٹاؤن میں اندھا دھند فائرنگ میں ہلاک کردیا تھا ۔ اگرچیکہ مختلف ایجنسیاں مشترکہ تحقیقات کررہی ہیں لیکن کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگ سکا ۔۔

TOPPOPULARRECENT