Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / این آئی اے کی نئے ہیڈکوارٹرس کامپلکس کو منتقلی

این آئی اے کی نئے ہیڈکوارٹرس کامپلکس کو منتقلی

نئی دہلی ۔ /8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی تشکیل کے زائد از 9 سال بعد اسے منگل سے خود اپنے ہمہ منزلہ ہیڈکوارٹرس سے کام کرنے کا موقع ملے گا وزارت داخلہ نے کہا کہ انسداد دہشت گرد تحقیقاتی ایجنسی کو باقاعدہ طور پر اس کے ہیڈکوارٹرس سے کام انجام دینے کا موقع مل رہا ہے ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی جس کو 2008 ء ممبئی دہشت گرد حملے کے بعد قائم کیا گیا تھا اور اس کو مرکزی انسداد دہشت گرد تحقیقاتی تنظیم کا موقف دیا گیا تھا اس کو دہشت گرد گروپوں سے متعلق سنگین جرائم کی بھی تحقیقات کا اختیار دیا گیا ہے ۔ اس دہشت گرد سرگرمیاں جس سے قومی سالمیت اور قومی مقتدر اعلیٰ کو خطرہ ہواس کی تحقیقات کرے گا ۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ /10 اکٹوبر کو لودھی روڈ پر واقع اس نئے این آئی اے ہیڈکوارٹرس کامپلکس کا افتتاح کریں گے ۔ اس موقع پر مملکتی وزراء داخلہ گنگا رام آہر اور کرن رجیجو بھی شریک ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT