Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / این آئی اے کی گیلانی کے فرزندوں کیخلاف انتقامی کارروائی

این آئی اے کی گیلانی کے فرزندوں کیخلاف انتقامی کارروائی

تحقیقاتی ایجنسی کا وادی کی دیگر سیاسی ، تاجر شخصیتوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک

سرینگر۔ 26 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) حریت کانفرنس (گیلانی) نے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی کے فرزند ڈاکٹر نسیم گیلانی کو آج پھر دہلی میں این آئی اے کے ذریعے پوچھ تاچھ کے مراحل سے گزارنے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اور صرف بزرگ رہنما گیلانی کے عزم اور ہمت کو توڑنے کے لئے عمل میں لائی جارہی ہے ۔حریت کانفرنس نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نسیم گیلانی کو 25ستمبر کو تیسری بار دہلی طلب کیا گیا اور آج دوسرے روز بھی انہیں غیر ضروری اور غیرمتعلقہ سوالات پوچھ کر تنگ اور ہراساں کیا جارہا ہے ۔ اس سے پہلے دونوں بھائیوں ڈاکٹر نعیم گیلانی اور ڈاکٹر نسیم گیلانی سے پہلی بار 8سے 11اگست جبکہ دوسری بار 24سے 30 اگست تک پوچھ تاچھ کی گئی۔حریت کانفرنس نے الزام لگایا کہ این آئی اے غیرضروری طور گیلانی کے فرزندوں کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال جیسے گیلانی کے عزیزو اقرباء کے ساتھ ساتھ اس قوم کے حوصلوں کو توڑنے کے لئے جاری قائدین، تاجروں، دانشوروں، وکلاء یہاں تک کہ خواتین کو بھی سمن جاری کئے گئے یا پھر انھیں قید کیا گیا، جن میں شبیر احمد شاہ، ڈاکٹر بلقیس شاہ، آغا سید حسن الصفوی، میاں عبدالقیوم، حاجی غلام نبی ، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، شاہ ولی محمد، اعلیٰ فاضلی، محمد یٰسین خان، شاہد الاسلام، نور محمد کلوال، چودھری عبدالرزاق اور دیگر حضرات جن میں طلباء بھی شامل ہیں اُن کو این آئی اے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔حریت نے کہا کہ عوام اور قائدین کو دبانے کے یہ سب حربے ماضی کے تمام حربوں کی طرح ناکام ہوں گے اور کشمیریوں کی مبنی برحق تحریک اپنی منزل سے ہمکنار ہوگی۔
ایل او سی کے پاس دراندازی کی کوشش ناکام ، ایک عسکریت پسند ہلاک
سرینگر ۔ 26 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک عسکریت پسند آج مارا گیا جب آرمی نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اُری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے پاس دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ۔ ایک فوجی عہدیدار نے کہا کہ دراندازی کی کوشش اُری سیکٹر کے عام علاقہ زورآور میں ہوئی جسے ناکام بنادیا گیا ۔ اس عمل میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ انھوں نے کہاکہ انکاؤنٹر کے مقام سے ایک ہتھیار برآمد کیا گیا ہے ۔ آپریشن جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT