Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / این آئی اے کے اننت پور میں بھی دھاوے

این آئی اے کے اننت پور میں بھی دھاوے

حیدرآباد ۔ /6 جولائی (سیاست نیوز)   شہر کے نوجوانوں کا داعش سے مبینہ رابطہ کیس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے مزید کارروائی کرتے ہوئے پولیس حراست میں موجود 5 نوجوانوں کے ہمراہ آندھراپردیش کے ضلع اننت پور پہونچ کر وہاں کے بعض لارجس پر دھاوا کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ این آئی اے کی تین خصوصی ٹیموں نے محمد ابراہیم یزدانی ، حبیب محمد اور دیگر تین نوجوانوں کے ہمراہ اننت پور میں واقع نندی لاج پہونچ کر وہاں پر تلاشی لی اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کئے ۔ این آئی اے نے اس کارروائی کے دوران لاج کے چیک ان رجسٹر بھی ضبط کرلئے ۔ باور کیا جاتا ہے کہ ضلع اننت پور میں گرفتار نوجوانوں نے مشتبہ افراد سے ملاقات کی ۔ واضح رہے کہ /29 جون کو این آئی اے نے پرانے شہر میں خصوصی کارروائی کرتے ہوئے 11 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا تھا جس میں 5 نوجوانوں کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے 6 کو رہا کردیا تھا ۔ این آئی اے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار نوجوان داعش کے اعلیٰ کاروں سے ربط میں تھے اور شہر میں سنگین واردات انجام دینے کیلئے منصوبہ تیار کررہے تھے جسے نوجوانوں کے  ارکان خاندان نے الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT