Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / این آئی ٹی سرینگر میں امتحانات کئی بیرونی طلبہ غیرحاضر

این آئی ٹی سرینگر میں امتحانات کئی بیرونی طلبہ غیرحاضر

سرینگر ؍ نئی دہلی  ۔ 11 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام)این آئی ٹی سرینگر میں امن بحال ہونے کے بعد آج شیڈول کے مطابق امتحانات منعقد ہوئے لیکن 1000 سے زائد بیرونی طلبہ نے امتحانات میں شرکت نہیں کی۔ ان تمام نے بعد ازاں امتحانات لکھنے کے موقع سے استفادہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ این آئی ٹی میں جہاں طلبہ کی مجموعی تعداد 2,500 سے زائد ہے ان کے منجملہ 1000 سے زائد طلبہ نے حالیہ تنازعہ کے باعث فی الحال یہاں سے چلے جانے کافیصلہ کیا ہے۔ تقریباً پانچسو طلبہ پہلے ہی کیمپس چھوڑ چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مزید پانچسو طلبہ بھی جانے کیلئے تیار ہیں۔ تاہم غیرمقامی طلبہ کی کافی تعداد نے کیمپس میں موجود رہتے ہوئے امتحانات میں بھی حصہ لیا۔ وزارت فروغ انسانی وسائل نے بیرونی طلبہ کو جو آج امتحان میں شریک نہ ہوئے ہوں متعاقب تاریخ پر امتحان لکھنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔آج بورڈ آف گورنرس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انسٹی ٹیوٹ سے متعلق مختلف اُمور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ آج دن میں دہلی سے یہاں آنے والے تین افراد نے کیمپس میں داخل ہوکر قومی پرچم لہرانے کی کوشش کی ۔

TOPPOPULARRECENT