Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / این آئی ٹی سرینگر میں امن بحال انوپم کھیر کو روک دیا گیا

این آئی ٹی سرینگر میں امن بحال انوپم کھیر کو روک دیا گیا

سرینگر ۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) این آئی ٹی میںآج پرامن حالات بحال ہوگئے جبکہ حکام نے بیرونی طلبہ کے کئی مطالبات کو قبول کرلیا ۔ ان میں نقل و حرکت میں نرمی اور تہوار منانے کی آزادی شامل ہیں ۔ گذشتہ دس دن سے کیمپس میں کشیدگی تھی ‘تاہم انسٹی ٹیوٹ کو کشمیر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ۔ رجسٹرار این آئی ٹی سرینگر فیاض احمد میر نے کہا کہ طلبہ کے ساتھ بات چیت میں جن مطالبات کو قبول کیا گیا اس تعلق سے رسمی احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ اسی دوران فلم اداکار انوپم کھیر کو جموں و کشمیر پولیس نے ایئرپورٹ پر روک لیا اور انہیںنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این آئی ٹی ) دورہ کی اجازت نہیں دی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT