Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / این آئی ٹی سرینگر کے طلبہ کو مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا صیانت کا تیقن

این آئی ٹی سرینگر کے طلبہ کو مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا صیانت کا تیقن

لکھنو۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج این آئی ٹی سرینگر کے طلبہ کو بھرپور صیانت کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی حفاظت کے بارے میں فکر مند نہیں ہونا چاہیئے ۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز میچ کے بعد دو گروہوں میں جھڑپ کے پیش نظر انہیں تشویش میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے گورنر جموں و کشمیر این این ووہرا اور پی ڈی پی کے راجندر کمار سے ملاقات کر کے اُن سے خواہش کی کہ طلبہ کی مناسب صیانت کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں طلبہ کو اُن کے صیانتی انتظامات کا تیقن دے چکا ہوں ۔ مرکزی وزیر داخلہ کا بیان ایک ایسے وقت منظر عام پر آیا ہے جب کہ ورلڈ کپ ٹوئنٹی 20سیمی فائنل میں ہندوستان کو ویسٹ انڈیز کے مقابلہ میں شکست ہوگئی ۔ طلبہ کے دو گروپس جس میں سے ایک کشمیری طلبہ کا اور دوسرا دیگر ریاستوں کے طلبہ کا تھا ‘ آپس میں ان کی جھڑپ ہوگئیں جب کہ چند طلبہ نے ہندوستان کی شکست پر پٹاخے چھوڑے اور جس کے نتیجہ میںتعلیمی ادارہ بند کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT