Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / این آئی ٹی طلباء کو جاپان سے پرکشش ملازمت

این آئی ٹی طلباء کو جاپان سے پرکشش ملازمت

جمشیدپور ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی آدتیہ پور کے 2 طلباء نے کیمپس پیلسمنٹ کے دوران جاپان سے اعظم ترین پیاکیج حاصل کیا ہے ۔ این آئی ٹی کے پروفیسر راجیو بھوشن نے بتایا کہ شبھم ستیش بلدیوا ( کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ ) اور بھرت سنگھ بھنڈاری ( الکٹرک انجینئرنگ ) نے کیمپس پیلسمنٹ کے دوران سالانہ 32 لاکھ

جمشیدپور ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی آدتیہ پور کے 2 طلباء نے کیمپس پیلسمنٹ کے دوران جاپان سے اعظم ترین پیاکیج حاصل کیا ہے ۔ این آئی ٹی کے پروفیسر راجیو بھوشن نے بتایا کہ شبھم ستیش بلدیوا ( کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ ) اور بھرت سنگھ بھنڈاری ( الکٹرک انجینئرنگ ) نے کیمپس پیلسمنٹ کے دوران سالانہ 32 لاکھ کا اعظم ترین پیاکیج حاصل کیا ہے انہیں حال ہی میں ورکس اپلیکیشن آف جاپان کی جانب سے آر اینڈ ڈی سافٹ ویر انجینئر کی حیثیت سے ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے ۔ توقع ہے کہ ان طلباء کا سنگا پور یا ٹوکیو میں تقرر کیا جائے گا ۔ کیمپس پیلسمنٹ کے دوران این آئی ٹی سے جملہ 164 طلباء کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT