Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / این آئی ٹی کیمپس تشدد پر دو ایف آئی آر درج

این آئی ٹی کیمپس تشدد پر دو ایف آئی آر درج

غیر مقامی طلباء کا پولیس ملازمین پر حملہ کی ویڈیو کلپس جاری
سرینگر 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے این آئی ٹی سرینگر کیمپس پر پیش آئے تشدد کے واقعات پر دو ایف آئی آر درج رجسٹر کرلئے ہیں۔ گزشتہ جمعہ اور منگل کو کیمپس میں تشدد پیش آیا تھا۔ پہلی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی ہے جہاں یکم اپریل کو مقامی طلباء اور بیرونی افراد کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ ورلڈ ٹی 20 کپ کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی شکست کے ایک دن بعد تشدد بھڑک اُٹھا تھا پولیس نے یہاں کئی دفعات کے تحت امتناعی احکام نافذ کئے ہیں۔ پولیس عہدیدار نے کہاکہ پولیس نے مقامی اور بیرونی افراد کے درمیان تصادم کا نوٹ لیا جبکہ دوسرا ایف آئی آر 5 اپریل کو درج کیا گیا جس میں پولیس نے سابق ایف آئی آر کے الزامات کے علاوہ دیگر الزامات اور دفعات عائد کئے ہیں۔ اگرچیکہ ان دونوں ایف آئی آرس میں کسی کا بھی نام شامل نہیں ہے، عہدیدار نے کہاکہ پولیس اس تشدد کی ویڈیو شہادتوں کی جانچ کررہی ہے۔ پولیس نے غیر مقامی طلباء کی جانب سے پولیس ملازمین پر حملے کی ویڈیو تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ یہ لوگ پولیس پر سنگباری کرتے ہوئے کیمپس میں املاک کو نقصان پہونچا رہے تھے۔ یہ ویڈیو منگل کو لیا گیا تھا جب یہاں گرڑ بڑ شروع ہوئی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT