Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / این آر آئیز ’کلین گنگا‘ ، ’سوچھ بھارت‘ میں مدد کریں : سشما سوراج

این آر آئیز ’کلین گنگا‘ ، ’سوچھ بھارت‘ میں مدد کریں : سشما سوراج

مالے ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے آج ہندوستانی نژاد افراد اور بیرون ملک میں مقیم تارکین وطن سے اپیل کی کہ حکومت ہند کے نمایاں پروگراموں ’کلین گنگا‘ اور ’سوچھ بھارت‘ میں اپنا حصہ ادا کریں۔ سشما جو دو روزہ سرکاری دورہ پر آج مالدیپ پہنچیں، انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں وزارت سمندر پار امور ہند سے تعلق رکھنے والے انڈیا ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے ذریعے مدد کی جاسکتی ہے۔ دیگر مسائل پر لب کشائی کرتے ہوئے سشما نے کہا کہ ہندوستان بین الاقوامی فورموں میں اپنی آواز بلند کررہا ہے اور دنیا توجہ دے رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT